ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انتخابات میں شفافیت کو بر قرار رکھنے کے لئے الیکشن کمیشن نے تمام پارٹیوں کی میٹنگ طلب کی

انتخابات میں شفافیت کو بر قرار رکھنے کے لئے الیکشن کمیشن نے تمام پارٹیوں کی میٹنگ طلب کی

Sun, 26 Aug 2018 01:18:42    S.O. News Service

نئی دہلی،25؍اگست (ایس ا ونیوز؍آئی این ایس انڈیا ) الیکشن کمیشن نے سبھی تسلیم شدہ قومی اور ریاستی سیاسی پارٹیوں کی ایک میٹنگ طلب کی ہے۔ مختلف انتخابی اصلاحات کے سلسلے میں یہ میٹنگ پیر کو نئی دلّی میں ہوگی۔ کمیشن سبھی تسلیم شدہ سیاسی پارٹیوں کے ساتھ، مختلف اہم معاملات پر اْن کے نظریات جاننے کیلئے وقتاً فوقتاً صلاح مشورے کے طور پر یہ میٹنگیں کرتا ہے۔ میٹنگ کے ایجنڈے میں انتخابی فہرستوں کے قابلِ اعتبار ہونے پر تبادلۂخیال بھی شامل ہے۔

الیکشن کمشنر نے آئندہ لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات کے پیشِ نظر کھرے پن میں بہتری لانے، شفافیت لانے اور انتخابی فہرستوں کی شمولیت کرنے کے اقدامات کے سلسلے میں سبھی پارٹیوں کے نظریات جاننے چاہے ہیں۔ انتخابی کمیشن موجودہ انتخابی نظام اور طور طریقوں کو بہتر بناکر ملک کے جمہوری نظام کو مستحکم بنانے کا ہمیشہ خواہاں رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے متعلق خرچے اور سیاسی پارٹی کے خرچے کی حد متعین کرنے سے متعلق معاملات پر میٹنگ میں بات چیت کی جائے گی۔ سالانہ آڈٹ رپورٹ اور انتخابی اخراجات رپورٹ کی بروقت پیشگی کو یقینی بنانے سے متعلق اقدامات پر بات چیت بھی ایجنڈا میں شامل ہے۔ سیاسی پارٹیوں میں جنسی نمائندگی سے متعلق کمیشن لوگوں سے مشورے لے گا، جسے سیاسی پارٹیاں، سیاسی پارٹیوں کی تنظیمی ساخت میں خواتین کی نمائندگی کو فروغ دینے میں بروئے کار لاسکتی ہیں۔ معذور ووٹروں کی شراکت داری کو بڑھاوا دینے کے سمت میں سیاسی پارٹیوں کے مشورے اور فیڈبیک پر بھی بات چیت کی جائے گی۔


Share: